جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات میں 5.80 فیصد کا اضافہ ہوا : مشیر تجارت

5.80 فیصد

اسلام آباد : عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات میں 5.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق جولائی میں ملکی برآمدات کا حجم ایک ارب 99 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ برس جولائی میں یہ حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالرتھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی برآمدات میں کمی، وزیر اعظم کا نوٹس، مشیر تجارت طلب

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات میں 5.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جولائی 2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا، درآمدات گزشتہ جولائی کے مقابلے میں 4.20 فیصد کم رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی میں تجارتی خسارہ 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 14.70 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں