جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں شدید سردی برقرار، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ

3 ریکارڈ

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، جو منفی 4 تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : خیبر پختونخوا میں مزید 5 افراد انتقال کرگئے

زیارت میں موجودہ درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 5، نوکنڈی میں منفی 3، گوادر میں 1 اور سبی میں تین ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد، گوادر میں 20 فیصد، سبی میں 11 اور نوکنڈی میں 15 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں