جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ کا ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان

ہندو

نئی دہلی: ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔

مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیے ہیں۔

ہیمانت بسوا شرما کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی تو خود کو فخر سے مسلمان اور عیسائی کہتے ہیں لیکن ہندو یہ بات نہیں کہتے۔

متعلقہ خبریں