پورےخطےمیں امن کیلیےہماراوفدآج بھارتی حکام سےملاقات کرےگا، ڈاکٹرفیصل

لاہو:کرتارپورراہداری مذاکرات،پاکستانی وفد واپس پہنچ گیااور بھارت سےمذاکرات کے بعد ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکڑ فیصل کا میڈیا کے سامنے کہنا تھا کہ وفود میں شامل ماہرین کے مابین میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفود کی ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی امور پر ماہرین کا اجلاس بھی ہوا۔ اور وفود کی اگلی ملاقات 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہی ہوگی ۔جبکہ تکنیکی ماہرین کی ملاقات 19 مارچ کو کرتارپور پر ہوگی۔لیکن کچھ چیزوں پر ابھی اختلاف باقی ہیں ۔ جن کی تفصیل ابھی نہیں بتائی جا سکتی

جبکہ اس سے قبل ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا صبح کے دن  واہگہ بارڈر پر میڈیا سےگفتگو کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔ ہماری سوچ ہےکہ ایک شجر ایسا لگایا جائے کہ ہمسائےکےگھر میں سایہ جائے۔ ہماری میٹنگ کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق ہے۔ اور امن امان کی صورت حال اور مستقبل میں پاک بھارت مذاکرات ہونگے۔