جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

فیس بک نے اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی

امریکہ: فیس بک نے انتخابات پر اثرانداز ہونے اور جھوٹی خبریں پھیلانے والی والی اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کا کہنا ہے اس نے متعدد ممالک میں انتخابات پر اثر انداز ہونے والی اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے درجنوں اکاؤنٹس اور پیجز بھی بند کردیےگئے۔

 فیس بک کے سائبر سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فیس بک نے 65 اسرائیلی اکاؤنٹ،161پیجز، درجنوں گروپس اور چار انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیےہیں۔

ان کے مطابق یہ تمام اکاؤنٹ، پیجز تل ابیب میں سیاسی طورپر لابنگ کرنے والے ادارےسے منسلک تھے۔ اس ادارے سے وابستہ افراد کا سوشل میڈیا میں مہارت اور قابلیت کے ذریعے حقیقت کو تبدیل کرنا معمول تھا۔

متعلقہ خبریں