جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

فیس بک نے صارفین کیلئے ‘ساؤنڈ موجیز’ متعارف کرادیے

ساتھ

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے آواز والے ایموجی متعارف کرادیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے نئے فیچر کا اعلان ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر کیا گیا، جسے ساؤنڈ موجیز کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا فیس بک ملازمین کیلئے الگ شہر بنانے کا اعلان

یعنی اب اپ اپنی چیٹس کے دوران کسی کو بھی مختصر آڈیو کلپس کو ویژول ایموجی کے ساتھ منسلک کرکے بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ضروری تبصروں کی روک تھام کیلئے فیس بک کا نیا ٹول

ساؤنڈ موجی کی ابتدائی لائبریری میں اسٹینڈرڈ ایموجی کے ساتھ ساؤنڈ کیوز جیسے ڈرم رول یا ایول لافٹر جیسے ساؤنڈ ایفیکٹس موجود ہیں، وقت کے ساتھ مزید ساؤنڈ ایفیکٹس اور کلپس بھی شامل کیے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں