جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

فیس بک نے ‘اسمارٹ واچ’ بنانے کی تیاری شروع کردی

اسمارٹ

عالمی سطح پر سب سے مقبول ایپ فیس بک ایک اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام کررہا ہے جو آگمینٹڈ رئیلٹی (اے آر) منصوبے کے تحت کام کرے گی۔

اسمارٹ واچ 2022 کے وسط میں متعدد کیمروں کی خصوصیات کے ہمراہ متعارف کروائی جائے گی۔

فیس بک کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہم حدود قیود سے آزاد ہوکر ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، تحقیق ہمیشہ مصنوعات میں اضافے کا باعث نہیں بنتی۔

اسمارٹ واچ کی تیاری سے متعلق انکشاف امریکن ٹیکنالوجی ویب سائٹ vergeکی ایک خبر میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی عدالت نے فیس بُک اور ٹیلی گرام کو جرمانہ کر دیا

ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے جو انسٹاگرام سمیت فیس بک نیٹ ورک سے مربوط ہوں گے اور ان کیمروں سے لی گئی تصویروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں