جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این اے 75 ڈسکہ میں متنازع ضمنی الیکشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں متنازع ضمنی الیکشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے لیئے صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے، جن سے 15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔

انکوائری افسر پریذائڈنگ افسران، سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا۔ لاپتہ پریذائڈنگ افسران کی صبح تک گمشدگی کا سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا، اس سلسلے میں انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن پورے حلقے میں ہوگا: سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات اور ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کا جائزہ۔ مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین۔ رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین کرے گا۔

انکوائری آفیسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔

متعلقہ خبریں