جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ میں دھڑا کسی کا خواب ہی ہو سکتا ہے : امیر مقام

ن لیگ میں دھڑا

پشاور : امیر مقام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں سوئپ کرے گی، سب کی ضمانتیں ضبط کر دے گی، ن لیگ میں دھڑا کسی کا خواب ہی ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے جی ٹی وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ میں کوئی م سے ش نہیں نکل رہا۔ ن لیگ شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ قائد نواز شریف ہے۔ دونوں بھائی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں دھڑا کسی کا خواب ہی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے عوام کی امید مسلم لیگ ن ہی ہے۔ کٹھ پتلیوں کی رخصتی کا وقت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں : فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔  تحریک انصاف حکومت میں ہوتے ہوئے بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شرمناک شکست کھا گئیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ پنجاب والوں کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ حکومت کا ساتھ دیتے ہیں، لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔ پنجاب کے عوام حکومت کے فریب اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں۔ انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب میں سوئپ کرے گی، سب کی ضمانتیں ضبط کر دے گی۔

متعلقہ خبریں