جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفی کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کیلئے خوبصورت پیغام

فہد

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فہد مصطفی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔

پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی ہوسٹ اوراداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

اداکارنے کہا کہ مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پرنہایت خوشی ہورہی ہے، یہ جان کربہت خوشی ہوتی ہے نفرت سے بھری اس دنیا میں مجھے چاہنے والے، مجھ سے محبت کرنے والے بہت سے مداح موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامے سینما گھروں میں لگا کر ہم ایک قدم پیچھے جا رہے ہیں: فہد مصطفیٰ

اداکارنے کہا میں ان تمام نیک تمناؤں کا شکریہ کسی بھی طرح ادا کر نہیں کرسکتا اور اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح خود ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں