فہد مصطفیٰ کا پی سی بی پر برہمی کا اظہار

فہد مصطفیٰ

شوبز کے مشہور و معروف اداکار فہد مصطفیٰ، ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری کے باوجود فواد عالم کو نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے۔

کچھ روز قبل فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ایسے میں اداکار فہد مصطفی نے بھی فواد عالم کی آؤٹ کلاس پرفامنس پر خوب داد دی مگر پی سی بی سے ان کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اداکارہ نےاپنے دوست کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

فہد مصطفی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ” اگر ڈومیسٹک پرفارمنس کو کچھ سمجھا نہیں جاتا تو پھر ان ٹورنامنٹس کا مقصد کیا ہے؟ “

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں فواد عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے تو آپ یقینناً حقدار ہیں۔

پی سی بی انتظامیہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ امید ہے کہ پی سی بی فواد عالم کی کارکردگی کو دیکھ رہا ہے۔


یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 10 سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔