جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راؤنڈر ہے: بابر اعظم

بابر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا ہے کہ وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا، پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبی نیشن کے ساتھ چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی تیرا رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راؤنڈر ہے۔

متعلقہ خبریں