جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

کوتاہی برداشت

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں، کوتاہی برداشت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے۔ ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔ شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید ایک سو بیس اموات

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوں گے۔ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ خبریں