جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی نے لاک ڈاؤن پر لوگوں کو کشمیریوں کا احساس دلا دیا

کشمیریوں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بعد لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار کا احساس دلا دیا۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ابھی تو صرف لاک ڈاؤن چل رہا ہے، سوچو وائی فائی نہ ہو، بجلی نہ ہو، اپنی مرضی سے نماز نہ ادا کر سکیں، کھانا نہ پکا سکیں سوچو’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ابھی ایک امید ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا، پر ہمارے کشمیری بہن بھائی، کبھی ان کا بھی سوچو’۔

واضح رہئ کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہو گئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں