جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

پیپلز پارٹی 13سال میں 13 پانی کی بوندیں نہیں دے سکی ، فیصل سبزواری

13سال میں 13 پانی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی 13سال میں 13 پانی کی بوندیں نہیں دے سکی،

چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ 13 سال میں پیپلز پارٹی کئی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کھاکر کراچی کو 13 بسیں نہیں دے سکی۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہماری سمجھ سے باہر نہیں ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 13سال میں 13 پانی کی بوندیں نہیں دے سکی، نکاسی آب کے منصوبے نہیں دے سکی، پانی نہیں لاسکی اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ مسائل ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے ہیں، آپ پہلے ان سوالوں کے جواب دیں پھر ہم سے جواب مانگیں۔

کوئی بھی محب وطن شہید بھٹو کی کاوشوں و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا : بلاول بھٹو زرداری

خیال رہے کہ کورنگی میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور  ایم کیو ایم ارکان سے پوچھیں انہوں نےکورنگی کے لیےکیا کیا؟

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ ایم کیو ایم میری سمجھ سے باہر ہے، معلوم نہیں ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی نہیں عوام کی مجبوری کے بارے میں سوچے، ایم کیو ایم کے نمائندے تو ان کی پیدائش سے پہلے سلیکٹ ہوکر آئے ہیں، یہاں سے منتخب ہونے والے ہر حکومت کاحصہ رہے لیکن عوام کوحصہ نہیں دلاسکے۔

متعلقہ خبریں