جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فیصل واؤڈا نے نااہلی سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

فیصل سندھ

کراچی : فیصل واؤڈا نے نااہلی سے بچنے کے لیئے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فیصل واؤڈا نے نااہلی سے بچنے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے فیصل واؤڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے کل سماعت کے لیئے مقرر کردی۔ پی ٹی آئی رہنماء نے فوری حکم امتناعی کی بھی استدعا کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے : اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

فیصل واؤڈا نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی۔ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔ میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں