جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فیصل واؤڈا کا استعفیٰ، قومی اسمبلی کی لاء برانچ لاعلم، ووٹ پر سوال اٹھ گیا

ووٹ پر سوال

اسلام آباد : فیصل واؤڈا کے استعفے کے بعد نیا معاملہ کھل گیا، سینیٹ انتخابات کے لیئے دیئے گئے ووٹ پر سوال اٹھ گیا۔

قومی اسمبلی کی لاء برانچ فیصل واؤڈا کے استعفے سے لاعلم ہے۔ ابھی تک لاء برانچ کو استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ برانچ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کا استعفیٰ کہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل واؤڈا، قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ

ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے استعفے کی منظوری سے قبل کا باقاعدہ طریقہ کار ہے۔ ان کا استعفیٰ کس نے موصول کیا، کب تصدیق کی گئی، ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں۔

فیصل واوڈا نے 9 بجکر چند منٹس پر ووٹ کاسٹ کیا۔ ساڑھے دس بجے کے قریب قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی۔

ووٹ کاسٹنگ اور استعفیٰ عدالت میں پیش کرنے کا وقت انتہائی قلیل ہے، مگر کس وقت یہ استعفیٰ دیا گیا، اس کا وقت ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اگر استعفیٰ پہلے دیا گیا تو ووٹ پر بڑا سوال اٹھ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں