جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

واؤڈا کی خالی نشست

اسلام آباد : الیکشن نے فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واؤڈا کی جانب سے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر دنیش کمار نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حلقہ این اے 249 پر پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 13 سے 17 مارچ مقرر کی ہے۔

متعلقہ خبریں