جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان : جعلی آرمی کیپٹن گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس نے جعلی آرمی آفیسر کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد انس اکرام ولد محمد رمضان اپنے آپ کو آرمی کا افسر ظاہر کرتا تھا اور ملزم کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد انس نے 2011 میں ISSB کے لیے امتحان دیا تھا، جس میں وہ ناکام ہو گیا تھا، انس اکثر اپنی تصویریں آرمی یونیفارم میں بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا رہتا ہے، محمد انس سے آرمی کے اور آفیسر کلب کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں