جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

راہول گاندھی کی عمران خان کی ساتھ تصویر، بھارت میں وائرل

نیو دہلی: راہول گاندھی کی عمران خان کے ساتھ جعلی تصویر کو مخالفین کی جانب سے کانگریس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

بھارت میں راہول گاندھی اور عمران خان کی ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے جعلی تصویر موضوع بحث بن گئی ہے، بی جے پی کے کارکنان تصویر کو اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کرکے کانگریس اور راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اصل تصویر ریحام خان کی جانب سے پانچ جولائی دوہزار پندرہ کوٹوئیٹ کی گئی تھی، جس میں عمران خان اور ریحام خان کھانا کھانے میں مصروف ہیں، جبکہ عمران خان اورراہول کی یہ تصویر دومئی کوٹوئیٹ کی گئی، جس میں ایڈیٹنگ کے بعد ریحام خان کو ہٹا کر راہول گاندھی کو دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف ریحام خان نے سابقہ خاوند اور راہول کی تصویر پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی میرے اور میرے بچوں کے خلاف ایسی ہی مہم چلائی تھی، آج عمران خان کو مکافات عمل کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں