جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جھوٹی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے: مریم اورنگزیب

مریم

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔

مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ پر درج ہونا چاہیئے، پرچے کاٹ کر آپ نے غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مريم نواز سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قيادت کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائدین پر ایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے، جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا، جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں