جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اٹلی کی معروف اداکارہ جینا لولو بریجیڈا انتقال کر گئیں

اٹلی

روم: اٹلی کی معروف اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق جینا لولوب ریجیڈا شمار 50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا تھا۔

ان کی وفات کی اطلاع ان کے پر پوتے فرانچسکو لولو بریجیڈا نے دی جو ان دنوں اٹلی کے وزیر زراعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ اسما عباس اور بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

جینا لولوبریجیڈا کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بھی کہا جاتا رہا، وہ 60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔

جینا لولوبریجیڈا کی مشہور فلموں میں Beat the Devil، The Hunchback of Notre Dame، اور Crossed Swords شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں