جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ اور انکی بیٹی کورونا وائرس کا شکار

صنم

کراچی: اداکارہ صنم جنگ اور ان کی بیٹی کا بھی کورونا پوزیٹو آگیا، اداکارہ نے خود کو اور اپنی بیٹی کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرلیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ اور انکی بیٹی کا بھی کورونا پوزیٹو آگیا، اداکارہ نے خود کو اور اپنی بیٹی کو مکمل طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

صنم جنگ نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے کہ زیادہ علامات نہیں ہیں، کورونا مزاق نہیں ہے اسے سیریس لیا جائے۔

انہوں نے عوام سے درخواست بھی کی ہے کہ گھر میں رہیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

اداکارہ نے عوام سے کہا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں