جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مشہور سینیئر بھارتی اداکار انتقال کرگئے

انتقال

ممبئی: مشہور بھارتی اداکار وشوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سینیئر بھارتی اداکار کا انتقال آج صبح ممبئی میں ہوا جہاں وہ بڑھاپے میں ہونے والے صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔

وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور انہوں نے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار آصف بسرا مردہ حالت میں پائے گئے، خودکشی کا شبہ

انہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں