جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6 میں فینز کو اجازت دیے جانے کا امکان

فینز

کراچی: پی ایس ایل 6 میں محدود تعداد میں فینز کو اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر سے اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا تاہم تمام فینز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی۔ اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے۔ فینز کو اجازت نہ ملی تو مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہوگی پی ایس ایل میں شائقین کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے: احسان مانی

پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے لیے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے، یہ میچز کراچی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں