جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فرح شہزادی کا عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کو ہتک عزت کا نوٹس

صحافی شاہزیب خانزادہ

لاہور : دبئی ثراد پاکستانی کاروباری شخصیت عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کو فرح شہزادی کی جانب سے لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح شہزادی نے عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کو ہتک عزت کے نوٹس میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق جھوٹے من گھڑت الزامات لگانے ہر نوٹس جاری کیا گیا۔ عمر فاروق سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، ڈیل تو دور کی بات ہے۔ نہ ہی گھڑی بیچنے اور لینے میں فرح شہزادی کا کوئی تعلق ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فرحت شہزادی کا رانا ثناءللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

نوٹس میں کہا گیا کہ صحافی احمد نورانی نے اپنی خبر میں وضاحت دی کہ 2019 میں فرح شہزادی ملک سے باہر امریکہ گئیں۔ ان کے پاس ابو ظہبی میں ٹرانزٹ ویزا تھا۔ جن دنوں کا گھڑی سے متعلق ذکر کیا جا رہا ہے، اس وقت دبئی گئی ہی نہیں۔

فرح شہزادی کے مطابق ان الزامات کا مقصد میری ساکھ اور بنیادی طور پر عمران خان کی ذات کو نقصان پہنچانا ہے۔ آئین پاکستان کے قوانین کے مطابق ان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے۔

ہتک عزت کے مطابق سات دنوں میں معافی نہ مانگی اور وضاحت نہ دی تو پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں