جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فرخ شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس، عدالت کا سرنڈر کرنے کا حکم

فرخ شاہ

اسلام آباد : خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے فرخ شاہ کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اب فرُخ شاہ کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں۔

نیب وکیل نے کہا کہ فرُخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ فرُخ شاہ سے تفتیشی سوال کرے تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں۔ نیب نے اپریل 2020 سے فرُخ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خورشید شاہ کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرامیٹرز طے ہو چکے ہیں، عدالت طلعت اسحاق کیس کے پیرامیٹرز سے باہر نہیں جا سکتی۔ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے۔ یہ بتا دیں درخوست ضمانت پر میرٹ پر فیصلہ کر دیں یا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟

وکیل فرُخ شاہ نے کہا کہ میں درخواست ضمانت واپس کے لیتا ہوں۔ فرُخ شاہ کو عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دیں۔

خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے فرخ شاہ کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں