جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جج کی تقرری کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے : فواد چوہدری

جج کی تقرری کا نظام

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جج کی تقرری کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے، لانگ مارچ کے التواء کے باعث موقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے دو ممبران صوبائی اسمبلی ممبر شپ معطل کرنے کی خبر پر اپنا ردعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سگ گزیدگی واقعات پر فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل

انہوں نے کہا کہ ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، عدالتی اصلاحات خصوصاً جج کی تقرری کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کے عوام نظام میں بہتری چاہتے ہیں۔  لانگ مارچ کے التواء کے بعد اصلاحات کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں