جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فیشن پاکستان ویک کورونا کے باعث اگلے سال تک کیلئے ملتوی

پاکستان

کراچی: کورونا وبا کے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ملک میں جاری کورونا وبا کی دوسری لہرکے باعث بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جو اگلے ماہ ہونا تھا۔

فیشن ویک کے انسٹا اکاؤنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال آپ سے ملاقات ہوگی، گھرپررہیئے اور محفوظ رہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عروسی ملبوسات کی ایف پی ڈبلیو فیشن ویک میں دھوم

اس سے قبل دسمبر میں ہونے والے فیشن ویک کو کورونا وبا کے باعث 2 دن تک کے لیے محدود کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں