فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

پرتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نسیم شاہ نے آج میچ کھیلنے سے انکار کیا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے احتراماً سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔

‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ نسیم شاہ اس وقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں جو ٹیسٹ سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔

16 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو افسوسناک خبر پرتھ میں ملی۔ نسیم شاہ کا تعلق دیر شہر سے ہے اور ان کی والدہ کی تدفین بھی آبائی شہر میں ہوگی۔

ٹیم منجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہل خانہ سے مشاورت کے بعد نسیم شاہ نے وطن واپس نہ آنے اور ٹیم کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔