جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فاسٹ بولر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کرکٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ سے سدرن پنجاب کیخلاف مقابلہ ان کا آخری میچ ثابت ہوا، میدان میں ساتھی کھلاڑیوں و آفیشلز نے عمر گل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پی سی بی نے بھی کامیاب کیریئر پر عمرگل کو سراہتے ہوئے خیرسگالی کا پیغام جاری کیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عمر گل نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں ٹیسٹ کرکٹ میں 163 ون ڈے میچز میں 179 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی جانب سے عمر گل کیلئے اعزازی تقریب منعقد

ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمر گل نے 85 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی شاندار اور بے داغ کیرئیر کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عمر گل کی آنکھ چھلک اٹھیں۔

متعلقہ خبریں