جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے: حماد اظہر

حماد

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے، آج کل اپوزیشن بے روزگار ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، آج کل اپوزیشن بے روزگار ہے، ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم بیان

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں تحریک انصاف کے دور میں ملی، 2 ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے ن لیگ کے دور میں ہوئے، گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے متبادل بندوبست کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم سے بھی پانی کا بہاؤ 50 فیصد ہے، کوشش کررہے ہیں لوڈشیڈنگ نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں