جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار، گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان

اطمینان کا

پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کے پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف نے دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کے پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں عدالتی نظام مکمل طور پر آزاد ہے، مالی معاونت کرنیوالوں کے خلاف قانون سازی ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرے لسٹ یا وائٹ لسٹ، ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کا آغاز، پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا کہ پراسیکیوشن کے نظام کومزید مؤثر بنایا جائے، دہشتگردوں کے مالی معاونت میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں اور جرمانوں میں مزید ‏تیزی لائی جائے۔

ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا ہے پاکستان کی جانب سے اقدامات خوش آئند ہیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد آج بھی بریفنگ دے گا، پاکستانی وفد سے سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا، پاکستان نے 27 میں سے 13 سفارشات پر عمل درامد مکمل کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔ پاکستان کو مزید وقت دیا جائے گا، جس کے بعد گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں