جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اکاؤنٹ کھلواتے وقت ہر شہری کو مالی و سماجی حیثیت ظاہر کرنا ہوگی، حکومت کا فیصلہ

اکاؤنٹ کھلواتے وقت

اسلام آباد : حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلواتے وقت ہر شہری کو مالی و سماجی حیثیت ظاہر کرنا ہوگی۔

حکومت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خدشات ختم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف اے ٹی ایف میں ناکامی پر حکومت قوم کو وضاحت دے : شیری رحمان

اکاؤنٹ کھلواتے وقت شہری کو مالی و سماجی حیثیت ظاہر کرنا ہوگی۔ اکاؤنٹ ہولڈرز کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ اکاؤنٹ ہولڈر کو ذرائع آمدن بھی ظاہر کرنا ہوں گے۔

سرکاری اداروں میں تمام ادائیگیاں چیک سے ہوں گی۔ جنوری 2021 سے وزارتوں اور محکموں میں کیش لین دین پر پابندی ہوگی۔ 3 سال تک منجمد بینک اکاؤنٹس منسوخ کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں