جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

بھارتی سازشیں ناکام، ایف اے ٹی ایف اکتوبر میں پاکستان کے اقدمات کا پھر جائرہ لے گا

اسلام آباد: پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان سولہ سے اکیس جون تک امریکا میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا۔

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات سولہ سے اکیس جون تک امریکا میں جاری رہے۔

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف رواں برس اکتوبر میں پاکستان کے اقدمات کا پھر جائرہ لے گا۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بروقت عملدرآمد کرے گا۔

متعلقہ خبریں