جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مصر : باپ نے بیٹی کی جان بچانے کے لیئے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگا دی

چھلانگ

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت میں باپ نے اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگا دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مصر میں ایک لڑکی ریلوے پلیٹ فارم پر چل رہی تھی کہ اچانک ٹریک پر گر گئی اور تیز رفتار ٹرین اس کے انتہائی قریب آگئی۔

 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں

باپ نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ریلوے ٹریک سے بیٹی کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور تھیلیاں برآمد

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی اور بچی کو ہٹالیا، ٹرین خطرناک حد تک ان کے قریب تھی، لیکن باپ نے ہمت نہیں ہاری۔

متعلقہ خبریں