جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سرگودھا : پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹی اور بھتیجے کو مار ڈالا

بیٹی اور بھتیجے

سرگودھا : غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرگودھا کے علاقے شاہ پور کے نواحی گاؤں نون جاگیر میں پسند کی شادی کرنے کے تنازعہ پر زمیندار باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اکلوتے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع پر ڈی ایس پی سہیوال فضل عباس اور ایس پی انوسٹی گیشن امیتاز محمود پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کا قتل

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے جاوید اور فوزیہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔ ملزم خادم نے پہلے جاوید کو بعد میں فوزیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتولوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شاہ پور پہنچا دی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں