جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سنگدل باپ کا تین سالہ بیٹے پر تشدد، پلاس سے ناخن نکال دیا

سنگدل باپ

کراچی : سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے کا پلاس سے ناخن نکال دیا۔

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے ارحم پر تشدد کرتے ہوئے پلاس سے ناخن نکال دیا، کیونکہ بچہ بات نہیں مان رہا تھا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ظالم باپ کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سلیم چاکلیٹی گروپ کے چار مبینہ دہشت گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل نے بات نہ ماننے پر سالہ بیٹے پر تشدد کیا، بچے کی والدہ نے قانونی کارروائی سے منع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں