فواد چوہدری کا ادائیگیوں کیلئے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تمام ادائیگیاں آسان بنانے کا منصوبہ بنالیا، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنے کو قرار دے دیا۔اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ادائیگیوں کو آسان بنانا ہوگا۔انشا اللہ چند مہینوں میں آپ کی تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔