جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فواد چودھری کی گرفتاری قانونی طریقے سے عمل میں آئی ہے: عابد شیر علی

عابد شیر علی

اسلام آباد: عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری قانونی طریقے سے عمل میں آئی ہے، فواد چودھری کو کس نے حق دیا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چودھری کو کس نے اختیار دیا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دے، فواد چودھری کی گرفتاری قانونی طریقے سے عمل میں آئی ہے، الیکشن کمشنر کا تعین عمران خان حکومت نے کیا، ن لیگ نے نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان بنانا ری پبلک ہے، آپ نے پاکستان کو کیا اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھا ہوا ہے، فواد چودھری کو کس نے حق دیا کیچڑ اچھالیں، فواد چودھری نے قانون شکنی کی اور اداروں کا تمسخر اڑایا، عمران خان جگہ جگہ بم لگا کر گئے، آپ نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر الزام تراشی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف سے لیکر رانا ثنا کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں، نواز شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا، انکو ملک بدر کیا گیا، ہمارے لوگوں پر تو منشیات کے پرچے ہوئے، اسمبلیوں سے نکال دیا گیا، نہال ہاشمی، طلال چودھری کو کوئی بات نہ کرنے پر ثاقب نثار نے ڈس کوالیفائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو کس نے حق دیا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کریں، کیا ہم نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی سے استعفیٰ لیں۔

متعلقہ خبریں