جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فواد چوہدری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں، عمران خان سے راہ جدا کرلی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں فی الحال سیاست سے الگ ہو رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔

یہ پڑھیں : شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

متعلقہ خبریں