جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فواد چوہدری باکسنگ کے بھی ماہر نکلے، ویڈیو وائرل

باکسنگ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کو مہارت سے باکسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی جسے بعد ازاں عدیل راجہ نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے: فواد چودھری

ویڈیو میں فواد چوہدری کو ٹیگ کیا گیا اور انہوں نے ویڈیو کو لائیک بھی کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو کِلپ کب کا ہے۔

متعلقہ خبریں