جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ

آرٹیکل 6

اسلام آباد : فواد چوہدری نے وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹینکالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں ہے : مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے، ان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں