جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فواد چوہدری کو اپنی حیثیت اور آصف زرداری کی بصیرت کا اندازہ نہیں؟ ناصر شاہ

فواد چوہدری کو اپنی

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں، فواد چوہدری کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہونا چاہیے، ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں؟

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چوہدری تو کیا عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ‏آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں ان کی کیا حیثیت ہے : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اپنی حیثیت اور زرداری صاحب کی بصیرت کا اندازہ ہونا چاہیئے۔ پی ٹی آئی کا اب یہ عالم ہے کہ ان کے بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔ کھلاڑی ہوتے تو فاؤل باؤلنگ کرکے ان فٹ نہ ہوتے۔ زرداری صاحب اگر پنجاب جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والوں کو ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں؟

متعلقہ خبریں