جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

فواد چوھدری کے بیانات پر نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

فواد چوھدری

اسلام آباد: ملک ریاض کے لندن حکام سے تصفیے کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چوھدری کے بیانات پر نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

ملک ریاض کے لندن حکام سے تصفیے کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چوھدری کے بیانات پر نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔ عدالت میں استدعا کی گئی کہ غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ آرٹیکل 63ون جی کے تحت فواد چودھری کو نااہل قراردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کمپنی کے کروڑوں پاؤنڈز قومی خزانے کو منتقل

جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکے سرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، فواد چوھدری، شھزاد اکبر، شیخ رشید، سیکریٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب، لندن میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی ہے۔

متعلقہ خبریں