جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فواد چوہدری کی خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق

تحریک استحقاق

اسلام آباد : فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

تحریک میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو اسمبلی میں توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے مؤقف کو غلط طریقے سے پیش کیا۔

فواد چوہدری کی تحریک کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ خواجہ آصف نے "نواز شریف کو مرنے دو” جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف جھوٹا قرار، یہ لوگ اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں : فواد چوہدری

تحریک استحقاق کے مطابق خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔ اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔ معاملہ قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاء آفیسز نے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے، جہاں واضع طور پر حکومتی لاء آفیسرز کا مؤقف درج ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

متعلقہ خبریں