وزیراطلاعات فواد چودھری کا یوٹرن،فواد چودھری گھنٹہ پہلے دیے گئے بیان سے مکر گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعظم کی ایک ٹوئٹ کے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار میں وکلا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جب صحافی نے فواد چوہدری سےایک سوال پوچھا تو انہوں نے پنجاب اسمبلی اراکین کی مراعات و تنخواہ میں اضافے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔ اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم تھیں اور صرف 80 ہزار روپے ماہانہ اراکین کی تنخواہ تھی جو کہ آب ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اس طرح تنخواہ نہیں بڑھائیں گے تو مڈل کلاس والے الیکشن ہی نہیں لڑیں گے .