جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا، جیسے دہشت گرد ہو : شہزاد وسیم

جیسے دہشت گرد

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل، اعظم سواتی کے بعد فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا، جیسے دہشت گرد ہو، تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔

تحریک اںصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ لوگ ایک سوچ اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی بھی قسم کا ظلم عمران خان کی سوچ ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح نظرآرہی ہے۔ جب الیکشن کا وقت ہو تو وہ تیار نہیں ہوتا۔ جب الیکشن کا وقت نہ ہو تو کہتا ہے ہم تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کام یہ ہے اپنی غیر جانبداری قائم رکھے۔ وہ ایسے اقدام سے اجتناب کرے، جس سے جانبداری کا تاثر ملے۔ صاف و شفاف انتخابات کرانا ان کا فرض ہے۔ الیکشن کمیشن بھی آئین کے مطابق وقت پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ گرفتاری نہیں، اغواء ہے : اہلیہ فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر تبصرہ کیا قانون نہیں توڑا۔ لگتا ہے کہ ان کے بیان سے الیکشن کمیشن کا دل ٹوٹ گیا۔ شہباز گل، اعظم سواتی کے بعد فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا، جس جس طرح گرفتار کیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہیں آدھی رات کو گھر سے اٹھایا گیا۔ سڑکوں پر گھمایا گیا، ایک شہر سے دوسرے شہر لے جایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ فواد چوہدری کو چادر میں ڈھانپ کر ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا، ایسے پیش کیا کیا گیا جیسے وہ بہت بڑا دہشت گرد ہو۔ ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو نگراں وزیر اعلیٰ بنایا گیا، جو متنازع شخص ہے۔ وہ متنازع شخص پلی بارگین کی وجہ سے عوامی عہدے کے اہل نہیں۔ سب کو پتہ ہے وہ کس کس کے فرنٹ مین رہے ہیں۔ نگراں سیٹ اپ میں وہ تمام لوگ ہیں، جو 25 مئی کے کردار ہیں۔

متعلقہ خبریں