جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آلِ شریف کا اپنی کرپشن کی دلدل سے نکلنا ناممکن ہو چکا : فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان آلِ شریف

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آلِ شریف کا اپنی کرپشن کی دلدل سے نکلنا ناممکن ہو چکا ہے۔ بیگم صفدر اعوان کو بھی لندن یاترا کے سوا احتساب سے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آلِ شریف کا اپنی کرپشن کی دلدل سے نکلنا ناممکن ہو چکا ہے۔ نارووال کے ارسطو بھی نیب زدہ ہونے کو ہیں۔ احسن اقبال اپنے آقاؤں کے ساتھ ملکر ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیاض الحسن پرتشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو بھی لندن یاترا کے سوا احتساب سے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔ نواز شریف کا سارا خاندان سمدھی سمیت لندن میں ان کے پاس موجود ہے۔ بیگم صفدر اعوان اپنے بھائیوں کو بھی باپ کی تیمارداری کر کے ثواب کما لینے دیں۔

متعلقہ خبریں