جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فیاض الحسن چوہان پرتشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی

شناخت

لاہور: پی آئی سی پرحملے میں ملوث وکلاء کی شناخت کاسلسلہ جاری ہے، جس میں فیاض الحسن چوہان پرتشدد کرنے والے ایک وکیل کی پہچان کرلی گئی۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکلاء کی شناخت جاری ہے، جس میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پرتشدد کرنے والے ایک وکیل کی پہچان کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وکلاء کی غنڈہ گردی کے بعد کراچی کے وکلاء کی بھی ڈاکٹرز کو دھمکی

پولیس کے مطابق حملہ آور وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی ہے، ہربنس پورہ کے رہائشی وکیل کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے وجہ سے گرفتار نہ ہوسکا۔

فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید چھ وکلاء کی پہچان بھی کی جی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں